ابنا: پاکستان نے بڑی ہمت کے ساتھ امریکہ سے بلوچستان کے شمسی ایئر پورٹ کو 15دن میں خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کیا جانے والا یہ مطالبہ مہمند ایجنسی میں پاکستانی چوکیوں پر نیٹو اور ایساف کی جانب سے کئے جانے والے حملے اور اس کے نتیجہ میں26پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے رد عمل میں کیاگیا ۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے جآن بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا جس کے بعد فوری طور پر نیٹو فورسز کی لاجسٹک سپلائی بند کرنے کے فیصلہ کے ساتھ امریکا کو 15 دن میں شمسی ایئر بیس خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں نیٹو کی سپلائی لائن بند کرنے کا فیصلہ۔وزیراعظم پاک امریکہ تعلقات پرپارلیمنٹ کواعتماد میں لیں گے جبکہ نیٹو اورایساف سے مستقبل کے تعلقات پربھی پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے گا کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت پر سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،عوام اورفوج ملکی تحفظ اور خود مختاری کو ہرقیمت پر یقینی بنائینگے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ ،سفارتی ،سیاسی،ملٹری اور انٹیلیجنس تعلقات پر بھی نظرثانی کی جائیگی۔ واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو کے حملے میں 26 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے جس پر پاکستانی حکومت نے نیٹو اور امریکہ کے ساتھ زبردست احتجاج کیا ہے۔ ........
/169